ابنا: بحرين ميں نماز جمعہ کے بعد مظاہرے کئے گئے جن ميں ہزاروں افراد نے شرکت کي۔ جمعے کو بحرين کے ملک گير مظاہروں ميں عورتوں اور بچوں نے بھي شرکت کي۔ آمريت اور ظلم نہيں جمہوريت چاہيے کے نعرے کے تحت ہونے والے ان مظاہروں کي اپيل بحريني اپوزيش جماعتوں نے متفقہ طور پر کي تھي۔خبروں ميں کہا گيا ہے کہ اس سلسلے کا سب سے بڑا مظاہرہ الدراز اسکوائر پر کياگيا جس ميں اپوزيشن کي سب سے بڑي جماعت وفاق ملي کے مرکزي رہنماؤں نے بھي شرکت کي۔ بحرين ميں شاہي حکومت کے خلاف جاري تحريک کو تين سال مکمل ہونے والے ہيں۔ بحرين ميں چودہ فروري دوہزار گيارہ سے انقلابي تحريک جاري ہے اور اس ملک کے عوام آمريت کے خاتمے اور جمہوريت کے قيام کا مطالبہ کر رہے ہيں.
.......
/169